کل سے ملک بھرمیں صفائی مہم ‘کلین اینڈ گرین‘ پاکستان کاآغاز ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں صفائی مہم ‘کلین اینڈ گرین‘ پاکستان کا اعلان کردیا، جس کا آغاز کل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کل سے ملک بھر میں صفائی مہم کا آغاز کریں گے، صفائی مہم کا آغاز ملک کے تمام بڑے شہروں سے ہوگا۔
عمران خان نے ملک کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنا ہوگا،
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے اعلان کے بعد کراچی کے سمندر کنارے صفائی مہم شروع کردی گئی ہے۔