نیب نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےصاحبزادےکوبھی طلب کرلیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد ان کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بھی نیب نے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے بعد انکے صاحبزادے سلمان شہبازکو بھی قومی احتساب بیورو(نیب ) نے طلب کرلیا ہے۔ نیب نے سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 10 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔