الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کاحکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو ہٹا کر امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی لگانے کا حکومتی نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 میں پنجاب میں امجد جاوید سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا تاہم الیکشن کے بعد امجد جاوید کو ہٹا کر آئی جی پنجاب کلیم امام کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پنجاب کے آئی جی پولیس طاہر خان کو ایک ماہ دو دن بعد ہی تبدیل کردیا اور ان کی جگہ سابق آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو تعینات کیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کے اس نوٹی فکیشن کو معطل کردیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس طاہر خان کی تبدیلی کا نوٹس لے کر الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کاتبادلہ رکوانے کے لیے سیکریٹری اسٹیبشلمنٹ کو بھی خط لکھ دیا ہے۔