مظفر گڑھ: ضمنی انتخابات میں مظفر گڑھ کے حلقے پی پی 272 میں ماں اور بیٹا آمنے سامنے تھے تاہم ماں نے اپنے بیٹے کوہرادیا ۔
اطلاعات کے مطابق پی پی 272 مظفرگڑھ میں ماں نے بیٹے کو ہرا دیا، غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرا بتول 24019 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئیں،
ان کے بیٹے آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 17072 ووٹ لیے۔