عوام دشمن حکومت اپنی نااہلی کابوجھ غریب عوام پہ ڈال رہی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام دشمن حکومت کے گیس کو مزید مہنگا کرنے سے صنعتی ، کاروباری اور تجارتی حلقوں میں روزگار کا قتلِ عام کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ کی ترجمان نے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہی ہے حالانکہ حکومت کو اپنی 60 روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو مل گیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ 60 دن سے عوام خارجی، داخلی، معاشی، سیاسی و انتظامی تباہی اور بربادی کے سونامی کی زد میں ہیں۔