سابق وزیراعظم نوازشریف سےجاتی امرامیں قانونی مشیروں کی ملاقات

جاتی امرا: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ قانونی مشیروں کی ملاقات ۔ 

ملاقات کے دوران نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت نیب ریفرنسز، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی گرفتاری، ان سے تفتیش اور ان کے ریمانڈ میں مزید ممکنہ توسیع نہ ہونے دینے کے لیے مشاورت کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ جاتی امرا میں ملاقات کرنے والوں میں خواجہ حارث، اعظم نذیر تارڑ،نصیر بھٹہ اور سابق سیکرٹری پراسیکیوشن سینیٹر رانا مقبول احمد شامل ہیں