ضمنی انتخابات:پشاورکی صوبائی نشست اےاین پی امیدوارجیتنےمیں کامیاب

پشاور: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 پشاور کے مجموعی 86 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین 11224 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 9755 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔