ڈیرہ غازی خان حادثہ،وزیراعظم عمران خان کا واقعے پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کےبس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔