چیف جسٹس ثاقب نثار سے وزیر ابی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات

کراچی : چیف جسٹس ثاقب نثار سے وزیر ابی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی ہے،

اس موقع پر چیف جسٹس نے کرپشن کے خاتمے سے متعلق حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی کی روک تھام کیلئے حکومت کی مدد کی جائےگی۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سیکیورٹی دینے کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ سیکیورٹی ادارے وفاقی وزیر کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نےواٹر شمپوزیم کے انعقادپر چیف جسٹس ثاقب نثار کے اقدام کو سراہا۔