اسلام آباد: انٹرپول نے جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اور اومنی گروپ کے چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود کوجدہ سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انٹرپول نے اسلم مسعود کو گزشتہ روز لندن سے جدہ پہنچنے پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا،
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انٹرپول کی جانب سے اسلم مسعود کی گرفتاری پر باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے اور اب ملزم کی حوالگی اور پاکستان واپسی کے لیے ایک سے دو روز میں ٹیم تشکیل دی جائے گی جو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزم کو پاکستان منتقل کرے گی جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے آغاز سے 9 جنوری کو پاکستان سے فرار ہوا تھا اور اس نے مختلف قومی شناختی کارڈز پر جعلی بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے، ان اکاؤنٹس کو کھلوانے میں بینک کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہیں۔