اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے بلکہ انہیں گاڑی اوپر چڑھانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینےوالی خاتون ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خاتون کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو پیش آنے والے اس واقعے کا مقدمہ ڈپلومیٹک انکلیو کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کروایا گیا تھا۔