دبئی: قومی ٹیم کی جانب سے میزبان ٹیم کو فالو آن کروانے کے بعد انہوں نے 2 وکٹ پر 131 رنز بنالیے ہیں۔
دبئی ٹیسٹ میں تیسرے روز نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اوپننگ بلے بازوں نے ٹیم کو 50 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد یاسر شاہ نے پہلے اوپنر جیت راول کو 31 رنز پر بولڈ کیا اور پھر اگلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔
کھانے کے وقفے کے بعد یاسر شاہ نے مزید 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے رہی سہی کسر بھی پوری کردی جب کہ حسن علی نے بھی ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔