اوسلو:رواں برس کا نوبیل امن انعام عراق کی یزیری خاتون نادیہ مراد اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس موکیگی نے جیت لیا۔
نوبیل امن انعام کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی جہاں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو نوبیل امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اوسلو میں منعقد ہونے والی تقریب میں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو گولڈ میڈل، ڈپلومہ اور 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی، 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ایوارڈ جیتنے والی دونوں شخصیات کے درمیان تقسیم ہو گی۔
نادیہ مراد داعش کی غلامی سے فرار ہونے کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے پر نوبیل ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو جنگ زدہ ملک جمہوریہ کانگو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کرنے پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا۔