گھوڑوں کی رپانزل کی انٹرنیٹ پر دھوم

نیدرلینڈ :بچوں کی مقبول ترین کہانیوں میں سے ایک کہانی رپانزل ہے جس میں ایک لڑکی جو اپنے خوبصورت ، بے انتہا گھنے اور لمبے بالوں کے ساتھ ایک ٹاور میں قید تھی۔وہ لڑکی انھی بالوں کے سہارے لٹک کر آزادی کے چند لمحوں سے لطف اندوز ہو تی تھی۔
نیدرلینڈ کی 8 سالہ گھوڑی اسٹارم نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا رکھاہے۔اسٹارم کا تعلق گھوڑوں کی نسل ہیفلینگر سے ہے
جو اپنے بالوں کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہو گئی ہے۔ نیدرلینڈ کی 8 سالہ گھوڑی اسٹارم نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا رکھاہے۔اسٹارم کا تعلق گھوڑوں کی نسل ہیفلینگر سے ہے۔
اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے اسٹارم سوشل میڈیا نیٹ ورکس خصوصاً انسٹاگرام پر خاصی مشہور ہے۔اسٹارم کی مالکن 24 سالہ طالبہ اور اپنا ذاتی کاروبار کرنے والی نومی بیکرز نے اسٹارم کو اس کے مالک سے 2 سال کی عمر میں خریدا تھا۔
اسٹارم کے بال تقریباً نومی جیسے ہی تھے اس لیے نومی اسے دیکھتے ہی فدا ہو گئی تھی۔اسٹارم کے بال دو سال کی عمر سے کاٹے نہیں گئے۔نومی کے پاس آنے سے پہلے ہی اسٹارم کے انٹرنیٹ پر کئی مداح بن چکے تھے۔
نومی نے اسٹارم کا ایک نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور وہ اس وقت حیران رہ گئی جب لوگوں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا۔اسٹارم کے اس وقت انسٹا گرام پر 35000 کے قریب فالوورز ہیں جو اسے تصویر شیئرنگ سوشل نیٹ ورک کے مقبول ترین گھوڑوں میں سے ایک بناتے ہیں۔