اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران کہا کہ غربت کا خاتمہ اور کمزور طبقے کو اٹھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ثانیہ نشتر سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ جو خاندان غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ان کی غذائی ضروریات کو پورا کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست احساس کا نام ہے جو معاشرے کے کمزور طبقوں کو اوپر اٹھاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لئے ایک مفصل پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، جو کمزور طبقے کو غربت کے شکنجے سے نکالنے میں کردار ادا کرے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پروگرام غربت سے متاثرہ افراد کی وقتی ضرورت تک محدود نہ ہو اور غربت کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کو آرڈینیشن ہو۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے، بے روزگار افراد کو ہنر کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جو خاندان غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ان کی غذائی ضروریات کو پورا کریں گے۔
ثانیہ نشتر نے عمران خان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے چیئرپرسن ثانیہ نشتر کو ضروریات پورا کرنے کےلیے پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔