وزیر اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت کی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے سینئر سیاستدان اورمسلم لیگ (ق) کے صدر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی موجودتھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی امور اور اپوزیشن کے منفی رویئے کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔