ناقص چپس کھانے والا بچہ ہلاک، بہن زیرعلاج

حیدر آباد:حیدرآبادکے فن لینڈ سے مبینہ طور پر زہریلے چپس کھانے والا3سالہ کا بچہ دوران علاج اسپتال میں ہلاک ہوگیاجبکہ اس کی بڑی بہن تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعہ کانوٹس لیکر تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق حیدر آبادکے فن لینڈ میںمبینہ طور پر ناقص چپس کھانے سے تین سالہ بچہ ہلاک ہوگیاجبکہ اس کی چھوٹی بہن تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے،بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں نے دکان سے چپس خریدے تھے اور وہی کھانے سے ان کی حالت خراب ہوئی۔دوسری جانب سے آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کرڈی آئی جی حیدر آباد سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔