وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی باتیں افواہیں ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی باتیں افواہیں ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ تبدیل نہیں ہوں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہناتھا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا پی ٹی آئی والوں کی خواہش ہو سکتی ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہو سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ آج کل وفاقی وزرا گفتار کے گلو بٹ بنے ہوئے ہیں ۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی باتیں افواہیں ہیں ،سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ ہیں اور وہ تبدیل نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کا نام آنے کے بعد تحریک انصاف نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے ۔