چوہدری برادران
چوہدری برادران

چوہدری برادران کیخلاف نیب انکوائریز بند کرنے کی منظوری

لاہور:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چوہدری برادران کیخلاف انکوائریز کو بند کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ سمیت چار ملزمان کیخلاف انکوائریز بند کرنے کی چیئرمین کو سفارش کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔
نیب نے تحقیقات بند کرنے کیلئے ریفرنس نیب عدالت میں جمع دائر کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس سے متعلق کیس چل رہا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 28 پلاٹس غیر فروخت کیے ہیں ۔
تاہم تحقیقات کے دوران یہ چیز سامنے آئی ہے کہ جن 28 پلاٹس کو چوہدری برادران کے ساتھ منسلک کیا جارہا تھا وہ ان کے ملازم اسلم بیگ کے تھے اور انہوں نے چوہدری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا تھا ۔