کراچی: گسلتان جوہر بلاک 17 میں18 سالہ لڑکی نے رہائشی عمارت سےچھلانگ لگا دی۔ معمولی چوٹیں آئیں۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگائی جونیچھے کھڑے رکشے پر گری جسے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ لڑکی رات سے والدین کو تنگ کر رہی تھی جیسے ہی گیلری کا دروازہ کھلا دیکھا تو چھلانگ لگادی۔
پولیس کے مطابق لڑکی شناخت 18 سالہ سدرہ کے نام سے کرلی گئی جومیڈیکل کی طالبہ ہے۔
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ ذہنی مسائل ہیں تاہم ابھی تک اصل صورتحال سامنے نہیں آئی کہ لڑکی نے کس بنا پر چھلانگ لگائی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔