اسلام آبا:اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں مطلوب سابق سفیر حسین حقانی کے وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حسین حقانی کی واپسی کے لیے وزارت خارجہ میں اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کے پاکستان کو مطلوب ہونے کی دستاویزامریکی حکام کو بھیجی جائیں گی۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے سیکرٹ سروس فنڈز کی خلاف ورزی کی اور سالانہ 20 لاکھ ڈالرز خورد برد کیے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نے 80 لاکھ ڈالرز میں سے 40 لاکھ ڈالر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری پیسے کے غلط استعمال پر حسین حقانی کے خلاف مارچ 2018 میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔
واضع رہے کہ حسین حقانی مئی 2008 سے نومبر 2011 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر تھے، مدمت ملازمت کے دوران انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔