اوٹاوا میں جدید ترین لائٹ ریل ٹرانسٹ سسٹم کا ٹیسٹ کامیاب

اوٹاوا:اوٹاوا میں نئی بنائی جانے والی لائٹ ریل ٹرانسٹ سسٹم کی چیکنگ اورٹیسٹ ڈرائیو کی گئی ،ایل آر ٹی تعمیر کے پروگرام ڈائریکٹر مچل مورگن نے اوٹاوا کے میئراور کونسل کے ممبران کواس حوالے سے یادداشت پیش کی اور کہا کہ رائیڈیو ٹرانسٹ گروپ اپنے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ایل آر ٹی ریلوے سسٹم کی تعمیر کے کام کو دن رات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ایک تحفہ اوٹاوا کے شہریوں کو دیاجاسکے۔
انہوںنے کہاکہ منصوبے کی تعمیر کی ڈیڈلائن 31مارچ ہے جسے وقت پر مکمل کرلیا جائے گا جبکہ ایل آر ٹی ریلوے سسٹم اپریل کے آخر تک مکمل طورپر چلائے جانے کے قابل ہوسکے گا۔
منصوبے کے میموکے مطابق 31مارچ منصوبے کا افتتاح کرکے اسے چلانے کی مقررہ تاریخ نہیں ہے بلکہ اس تاریخ کو تعمیراتی کمپنی منصوبے کو مکمل کرکے انتظامیہ کے حوالے کرے گی جو اس کے افتتاح سمیت اسے چلانے کے مجوزہ انتظامات کو حتمی شکل دے گی ۔