وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سی ای او زاہد مظہر کو پروٹوکول دینے پر پی آئی اے لاہور کے اہلکاروں پر برہم ہو گئے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چودہدری نے پی آئی اے لاہورکے عملے کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پروٹوکول کلچرختم کررہی ہے،حکومتی وزرا پروٹوکول نہیں لے رہے۔
فواد چوہدری نےسی ای اوزاہد مظہرکوپروٹوکول دینے پرتحریری وضاحت طلب کرلی۔پی آئی اے لاہورکا عملہ اپنے سی ای او زاہد مظہرکوپروٹوکول دینے کیلیے آیا تھا جبکہ وفاقی وزرافواد چوہدری،شفقت محموداوررزاق داؤد نے بھی اسی پروازسے اسلام آباد جانا تھا۔فواد چودھری پی آئی اے کے عملے کوہاتھوں میں پھول پکڑے دیکھ کربرہم ہو گئے۔
دوسری جانب سی ای او زاہد مظہر کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کو استقبال کیلیے آنے کا نہیں کہا۔