نیب کے ہاتھوں گرفتار بلڈر ظفر نہال
نیب کے ہاتھوں گرفتار بلڈر ظفر نہال

نیب نے کراچی سے بلڈر کی گرفتاری ظاہر کردی

قومی احتساب بیورو(نیب) نے بدھ کو کراچی سے ایک بلڈر کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیب نے عریشہ کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین ظفر نہال کو گرفتار کرلیا ہے جن پر کرپشن، سرکاری زمین پر قبضے اور عوام کو دھوکہ دینے کے الزامات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر نہال کو پانچ روز قبل نیب نے حراست میں لیا تھا اور باقاعدہ گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔

نیب کے مطابق کرپشن، سرکاری زمین پر قبضے اور عوام کو دھوکہ دینے کی مد میں ملزم پر70کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام ہے۔

ڈی جی نیب کراچی فاروق ناصر نے کہا کہ نیب کراچی نے ’احتساب سب کے لیے‘ کی پایسی کے تحت تمام کرپٹ عناصر کو گرفتار کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔