دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں نے کہاہے کہ ملک کوسیکولرریاست بنانے کی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک کی نظریاتی سرحدوں کادفاع کرتے رہیں گے۔
مولانا کی شہادت میں امریکی اوربھارتی سازش کارفرما ہے ،قاتلوں کی گرفتاری حکومت پاکستان پر قرض ہے اور کہاہے کہ افغان طالبان اپنے موقف پرقائم رہ کرحکومت کی بجائے امریکہ سے مذاکرات کریں جبکہ امریکہ افغانستان کی حکومت طالبان کے حوالے کرے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والی مولانا سمیع الحق شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس سے امیر جمعیت علما اسلام س و چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا حامد الحق حقانی،انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل ،ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرابوالخیرمحمدذبیر،اہل سنت والجماعت کے صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی ، چیف کوارڈنیٹر دفاع پاکستان کونسل محمد یعقوب شیخ، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیا اللہ شاہ بخاری، عبداللہ حمید گل،امیرحمزہ ،مولانایوسف شاہ ،مولاناڈاکٹراسداللہ خان ،مولانافاروق کشمیری ،مولاناسجاشاہد،مولاناعبدالرحمن معاویہ ودیگرنے خطاب کیا۔
چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا حامد الحق حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید اسلام و پاکستان ہیں انہیں امریکہ،بھارت اور عالمی استعمار نے شہید کرایا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق امن کی سزا دی گئی ہے،یہ افواج پاکستان کے خلاف بھی سازش تھی،مولانا سمیع الحق کی شہادت خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔
انہوں نے سوال کیاکہ حکومت افغانستان، بھارت اور امریکہ سے بات کیوں نہیں کرتی ؟،اگر لاپرواہی برتی گئی اور کوئی واقعہ ہوا تو پاکستان کے استحکام کو خطرہ لاحق ہوجائے گا،ان کاکہنا تھاکہ مجھے بھی سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔مولانا حامد الحق نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں حکومت طالبان کے حوالے کی جائے اور طالبان صرف امریکہ سے مذاکرات کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ریاست مدینہ کے نعرے ہی نہ لگائیں عمل بھی کریں۔
مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ مولاناسمیع الحق کامشن جاری رکھیں گے ان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے دفاع پاکستان کے لیے اپنادھن من قربان کردیں گے، مولاناسمیع الحق مضبوط چٹان کی طرح ریاست کے ساتھ کھڑے رہے۔
مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ مولانا سمیع الحق نے ہر دور ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کیامولانا سمیع الحق کا قتل گہری سازش تھی،مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے،مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی گرفتاری حکومت پر قرض ہے۔
ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو معلوم کہ مولانا سمیع الحق کو کون رکاوٹ سمجھتا تھا مولانا سمیع الحق نے پاکستان کو سیکولر بننے سے بچایا مولانا سمیع الحق کے نظریے نے امریکہ کو افغانستان میں شکست دے دی۔
چیئرمین تحریک حرمت رسول مولانا امیر حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل نے پاکستان کے دفاع میں اہم کردار ادا کیاافغانستان آج بھی محفوظ ہے لیکن اس کو توڑنے والے شکست خوردہ ہے،بھارت کو افغانستان میں کردار دینے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے، پاکستان کی اسلحہ سازی اور ٹیکنالوجی نے خاطر خواہ ترقی کی ہے۔
قاری یعقوب شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا سمیع الحق مفسر، مدبر شیخ الحدیث، ماہر سیاستدان پارلیمنٹنیر ین تھے ،مولانا سمیع الحق کی ملی، قومی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مولانا سمیع الحق نے اتحاد امت اور دنیا میں امن وامان کے قیام کیلئے کوششیں کیں،وہ پاکستان کا درد رکھنے والے شخص تھےمولانا سمیع الحق نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں دفاع پاکستان کونسل کا اتحاد بنا کر۔