نواب شاہ میں قاضی احمد کے قریب گزشتہ شب آئل ٹینکر الٹ گیا جانے سے 50 ہزار لیٹر پیٹرول بہہ گیا۔
ایس ایس پی موٹروے پولیس سجاد بھٹی کے مطابق حادثے کے مقام پر پولیس ناکہ لگا دیا گیا ہے، جبکہ بہنے والے پیٹرول پر مٹی ڈالی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پیٹرول سے آگ لگ جانے کے خطرے کے پیش نظر قریبی مکانات خالی کرا لیے گئے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقے میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔
جبکہ ضلع بھر کی فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ سڑک کی ایک سائیڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لئے شہریوں کوآئل ٹینکر سے دور رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔