میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرکل 18 جنوری صبح نو بجے ہل پارک میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہل پارک میں مختلف نوعیت کی تجاوزات قائم ہیں جنہیں عدالتی حکم پر صاف کیا جائے گا، بلدیہ عظمٰی کراچی کے محکمہ انسدادِ تجاوزات کی چار ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ کارروائی انجام دیں گی۔
میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے مطابق ہل پارک 62 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے،شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز و تفریق جاری ہے۔