مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان علیمہ خان کے بے نامی دار ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سے ڈیل کر کے مدر آف این آر او تو ہوچکا ہے، عمران صاحب آپ علیمہ خان کے بے نامی دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن آپ کی تڑیوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، وزیراعظم پارلیمان کو جواب دہ ہوتا ہے، پارلیمان وزيراعظم کو جوابدہ نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو آئین سے کوئی سروکار نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب پارلیمان میں جب بھی آئیں گے، انہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کے نعرے سننا پڑیں گے۔