سید علی گیلانی کی اوآئی سی اجلاس میں بھارت کو بلانے کی شدیدمذمت

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اوآئی سی اجلاس میں بھارت کو بلانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت نامہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تشدد اور جبر سے کچلا جا رہا ہے، او آئی سی کشمیریوں کے قاتلوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔

سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں بلانا بدقسمتی ہے جن کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں، او آئی سی کے متحرک اراکین کو اس اقدام پر مزاحمت کرنی چاہیے۔