جعلی سوسائٹی کےدفتر پر چھاپا، چیئرمین اورسیکریٹری زیرحراست

محکمہ اینٹی کرپشن نےکے ڈی اے اسکیم 33 کی جعلی سوسائٹی کےدفتر پر چھاپا مارکر سوسائٹی کے چیئرمین اورسیکریٹری کوحراست میں لےلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کےساتھ کارروائی کرتے ہوئے اسکیم 33 کی جعلی سوسائٹی کےدفتر پر چھاپا مارا اور سوسائٹی کے چیئرمین اورسیکریٹری کوحراست میں لےلیا۔

سوسائٹی میں بینکرزکوآپریٹوسوسائٹی کےنام پرعوام سےرقم اینٹھی جارہی تھی اور کو آپریٹو ڈپارٹمنٹ سے ملکر جعلسازی سے اب تک 231 پلاٹ بیچےجاچکے ہیں جبکہ بیچےگئےپلاٹس کی زمین کاکہیں وجود نہیں ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق دونوں گرفتارافرادکو24گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیاجائےگاجس کےبعدمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی جائے گی