منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے نیب نے معروف صنعت کار میاں منشا کو بیٹوں سمیت آج طلب کرلیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب نے معروف صنعت کار میاں منشا اور بیٹوں میاں حسن منشا، میاں عمر منشا کو آج طلب کرلیا۔
میاں منشا نے لاکھوں پاؤنڈ سے برطانیہ میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خریدا، میاں منشا پر رقم غیر قانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ منتقل کرنے کا الزام ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ میاں منشااور بیٹے لندن کےسینٹ جیمز اینڈ کلب کی خریداری کی مکمل منی ٹریل ساتھ لائیں۔
نیب نے سینٹ جیمزاینڈ کلب کی مالکانہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، میاں منشا کو17اگست 2018 کو بھی طلب کیا گیا تھا۔
میاں منشا نے2010 میں سینٹ جییمز ہوٹل اینڈ کلب کو خطیر رقم کےعوض خریدا تھا۔