پی ایس ایل کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا، رونکی دوسرے ہی اوور میں 9 رنز بنانے کے بعد ابتشام شیخ کا شکار بن گئے۔
.@Cam12Delport hits it straight past Ibtisam for a maximum
Islamabad are 84-2 at the halfway mark
Scorecard and ball-by-ball details: https://t.co/73DHFmTtHH #PZvIU #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/0xXl58hkJF
— Cricingif (@_cricingif) March 1, 2019
فلپ سالٹ اور ڈیلپورٹ نے 46 رنز کی شراکت قائم کی، آندرے فلیچر نے ابتشام شیخ کی ہی گیند پر سالٹ کا بہترین کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا وہ 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے لیکن ڈیلپورٹ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 8 چوکے شامل تھے۔
چیڈوک والٹن نے 22 اور آصف علی نے 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، فہیم اشرف صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اور ابشام شیخ نے 2،2 جب کہ عمید آصف اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی اب تک 6 میں سے 4 میچز میں فاتح ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میں سے 4 میچز میں کامیاب ہے۔
OUT! @RealHa55an removes @Cam12Delport who departs after scoring 71 runs. Islamabad United are 147/4 now
Watch ball-by-ball highlights: https://t.co/PB12o3uSX7 #PZvIU #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/DBdqm9jO8e
— Cricingif (@_cricingif) March 1, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے جب کہ ملتان سلطانز 7 میں سے اب تک 2 میچز میں کامیاب رہی ہے۔
پوائٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے یعنی آخری نمبر پر ہے۔