سندھ اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدلرشید پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے حملے کی کوشش گئی۔
سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی جاری نہ رہ سکی۔ سید عبد الرشید نے اراکین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سید عبد الرشید نے کہا کہ وہ اسمبلی سے تھانے جایئں گے، ارسلان تاج راج اظہر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر حملہ کیا گیا گالیاں دی گئیں، اس حملے کے خلاف اپنا قانونی حق استعمال کرونگاجو رویہ ماضی میں کسی اور جماعت کا تھا آج وہ پی ٹی آئی کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں اپوزیشن نے پھرایک بار غیر ذمےدارانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ خاص طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا اقدام نہ صرف قابل مذ مت ہے بلکہ ملکی حالات تقاضہ کرتے ہیں کے یک جہتی ہونی چائیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عقل کے مارے ہوئے لوگ ہیں۔ عہدوں پر پہنچ گئے ہیں لیکن احساس نہیں ہے۔ کل قومی اسمبلی میں بلاول کی تقریر پر بھی تنقید کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فردوس صاحب نے اسپیکر پر ذاتی حملہ کیا۔ بڑے سے بڑے ایوانوں میں احتجاج ہوتا ہے لیکن ذاتی حملہ نہیں ہوتا۔ آپ کو جواب دینا چاہیے کے آپ کے پاس پیسے کہاں سے آرہے ہیں۔