نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سیکریٹری کے ڈی اے کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی چینل کے مطابق سیکریٹری کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفتاب میمن پر سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کو غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔
آفتاب میمن سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے قریب سمجھے جاتے ہیں، ملزم کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب راولپنڈی نے آفتاب میمن کو اسلام آبادسے حراست میں لیا ہے ۔ آفتاب میمن پر قومی خزانے کو 800 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔