سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس کے زریعے 77 مسافر بھارت روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بسیں معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گئی ہیں۔
سمجھوتہ ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن سے 65 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی جبکہ دوستی بس کے ذریعے 12 مسافر روانہ ہوئے۔
واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس کے بعد تمام مسافر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت چلے گئے۔
650 مسافروں کی گنجائش رکھنے والی ٹرین میں صرف 65 مسافر سوار تھے جبکہ 45 نشستوں والی دوستی بس میں صرف 12 مسافر سوار تھے۔