سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول کی نیک خواہشات کےلیے دعاگو ہوں، اللہ آپ کوسلامت رکھے،بلاول بھٹو زرداری کی فکرمندانہ سوچ قابل قدر ہے،
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کےبعد بلاول بھٹو کی میڈیا سے کی گئی گفتگو پر ردعمل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور لیگی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کے اچھے خیالات اور نیک جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کی نیک خواہشات کےلیے دعاگو ہوں، اللہ آپ کوسلامت رکھے، بلاول بھٹو زرداری کی فکرمندانہ سوچ قابل قدر ہے۔