قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے شراب پر پابندی کا آئینی ترمیمی بل مسترد کردیا۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیرصدارت ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن رمیش کمار نے شراب پر پابندی سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کیا اور آئین کے آرٹیکل 37 میں ترمیم تجویز کی۔
کمیٹی نے بل مسترد کرتے ہوئے اسے شرارت اور شہرت کا حصول قرار دے دیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ آئین میں پہلے سے ہی غیر مسلموں کے شراب پینے پر پابندی موجود ہے۔
جلاس کے دوران اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستیں تین سے بڑھا کر چار کرنے کی بھی منظوری دی۔
بل کے تحت جس پارٹی کے پاس شہر اقتدار میں دو ارکان اسمبلی ہوں گے خاتون کی مخصوص نشست اسے ملے گی اور تینوں نشستیں الگ الگ جماعتوں کے پاس ہوئی تو فیصلہ الیکشن کمیشن قرعہ اندازی سے کرے گا۔
کمیٹی نے ججز کے طریقہ کار سے متعلق ہائی کورٹ ترمیمی بل مسترد کرتے ہوئے ججزکی تعیناتی کا طریقہ کار،اہلیت پر تمام بار کونسلز سے سفارشات طلب کر لیں ۔
چیئرمین کمیٹی نے ججز کی تعیناتی کیلئے تحریری اور نفسیاتی ٹیسٹ کی بھی سفارش کی۔