پشاور ہائی کورٹ نے امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران نیب کو بغیر وارنٹ گرفتاری سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے نیب کو امیر مقام کی بغیر وارنٹ گرفتاری سے روک دیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب میں امیر مقام کے خلاف اثاثہ جات کی انکوائری چل رہی ہے اس لئے استدعا ہے کہ نیب لوگوں کو انکوائری کے لیے بلا کر گرفتار کر لیتا ہے، لہٰذا نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ نیب امیر مقام کو وارنٹ کے بغیر گرفتار نہیں کرے گا، نیب انکوائری کرے، گرفتار کرنا ہے تو 10دن پہلے وارنٹ جاری کرے۔