انسانیت سیاست سے بالاہے، بلاول کا فواد چوہدری کو سخت جواب

بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کو یوٹرن کا طعنہ دینے پر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت سیاست سے بالاترہے، کسی کی تیمارداری کوعیادت تک ہی رکھناچاہئے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام مین بلاول کا کہنا تھا کہ  2013 کے انتخابات میں نوازشریف نے بھی عمران خان کے گرنے پرعیادت کی تھی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات پر یوٹرن کا طعنے دیا تھا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے انسان بنو، پھرسیاستدان، یوٹرن لینے والا بڑا لیڈر ہے تو پھر میں صدی کا رہنما ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انسانیت سیاست سے بالاتر ہے، کسی کی تیمارداری کوعیادت تک ہی رکھناچاہئے۔