پاکستان نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے، حکومت نے نیوزی لینڈ میں پاکستانی حکام سے رابطہ کرلیا ہے، واقعہ میں کسی پاکستانی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی ی کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ کی مذمت کی ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ کسی پاکستانی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بنگلا دیشی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔
نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان ایسے وقت سے گزر چکا ہے، اس لئے ہم اس درد کو سمجھ سکتےہیں۔