نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خبر کی تصدیق کی ہے
نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خبر کی تصدیق کی ہے

نیوزی لینڈ دہشت گرد حملہ۔5 پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف

نیوزی لینٖڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے بعد سے پانچ پاکستانیوں کی گمشدگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے اس واقعے میں 4پاکسنانی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے واقعے کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں 36 سالہ محمد سہیل شاہد، 26 سالہ سید اریب احمد، 34 سالہ سید جہاں دید علی، 24 سالہ طلحہٰ نعیم اور محمد زاہد شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہائی کمیشن پانچوں افراد کے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں۔