فائل فوتو
فائل فوتو

امریکی ڈرون حملے میں داعش کااہم رہنما مولوی سلیمان جاں بحق

افغان حکام کا کہناہے کہ افغان صوبےننگرہارمیں امریکی ڈرون حملے میں داعش خراسان کااہم رہنما مولوی سلیمان جاں بحق ہو گئے،حملےمیں مولوی سلیمان کے 4ساتھی بھی مارے گئے۔

افغان حکام نے بتایا کہ منگل کی شب کیےگئےحملےمیں داعش کااسلحہ وبارود بھی تباہ ہو گیا۔

دوسری جانب کابل میں نیٹو کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کےساتھ امن کا مطلب افغانستان میں طالبانائزیشن قائم ہونانہیں۔