گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

سندھ حکومت کو ایک پیسہ نہیں دیں گے۔گورنر

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق کے منصوبے بن کر رہیں گے، سندھ حکومت کو ایک پیسہ نہیں دیں گے۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ خیبر پختونخوا کی بسیں ادھار دے دیں، گرین لائن منصوبہ دو ماہ میں شروع کر دیں گے۔

گورنر ہاؤس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پیکج کے چھ سے سات منصوبے تین ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔

وزیراعظم سے کہوں گا کہ کراچی پورٹ پر کھڑی خیبر پختونخوا حکومت کی 25 بسیں ادھار دے دیں، گرین لائن اگلے دو ماہ میں چلا دیں گے۔

گورنر سندھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا اور کہا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر لائے گی۔