اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فائل فوٹو
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فائل فوٹو

آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو اچانک عہدے سے  فارغ کر دیا گیا

آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو اچانک عہدے سے  فارغ کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے انسپیکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کردیا گیا ہے اور موجودہ آئی جی امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر پولیس سروس گریڈ 22 کے کیپٹن (ر) عارف نواز کو بحیثیت آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، عارف نواز سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن تعینات تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کیپٹن (ر) عارف نواز کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ  امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پولیس اصلاحات میں سست روی پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے ناخوش تھے اور اس وجہ سے امجد جاوید سلیمی کوعہدے سے ہٹایا گیا ہے۔