خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیاہے ، پرویز خٹک کے بھائی بھی کابینہ کا حصہ بنیں گے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو وزیر بنانے کی منظوری دیدی ہے ۔
لیاقت خٹک وزیر کی حیثیت سے پیر کے روز حلف اٹھائیں گے ۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک خیبر پختون خواہ صوبے کے سابق وزیراعلیٰ رہے ہیں تاہم اب وہ وفاق میں وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات ہیں ۔
پرویز خٹک کے بھائی کو وزیر کا عہدہ دیے جانے سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آ سکاہے ۔