مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے دائو پیچ لڑانے جارہے ہیں لیکن عوام ابو بچائو افطاری کو مسترد کریں گی۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کی مشیربرائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج مریم نوازبلاول بھٹو کی افطاری میں جارہی ہیں،دو لیڈران ایک دوسرے کے ساتھ تجدیدعہد کرنے جارہے ہیں،افطاری کی آڑمیں سیاسی مفادات کا تحفظ اورمک مکائو کیلیے چوردروازہ ڈھونڈا جارہا ہے۔
مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گینگ کی شکل میں سیاسی جماعتیں اپنی ترجیحات کا تعین کریں گی،سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کیلیے نئے دائو پیچ لڑانے جارہے ہیں لیکن عوام ابو بچائوافطاری کومسترد کریں گی، ان لیڈران سے پوچھنا چاہتی ہوں اس افطاری پرعوام کی مشکلات کم کرنے کا عندیہ دیاہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف گٹھ جوڑکرنے جارہی ہین، عمران خان ان دونوں جماعتوں کے گٹھ جوڑاورمک مکائو کا بیانیہ دیتے رہے ہیں اورعمران خان ہی اس قوم کے لیے واحد روشن چراغ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ہمدردی ہو رہی ہے جوعمران خان پرتابڑتوڑحملےکرتا تھا،حمزہ شہباز شریف کے بیانیے کوان کا خاندان بھی نہیں مان رہا۔