مقبوضہ کشمیر میں قابض ریاستی انتظامیہ نے ریاستی دہشتگردی کی ایک اور کارروائی کرتے ہوئے سرینگرسیکریٹریٹ کی عمارت سے کشمیرکاجھنڈا اتار دیاہے،اب سرینگر سیکریٹریٹ پر صرف بھارت کا جھنڈا لگا ہواہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قابض انتظامیہ نے سرینگر سیکرٹریٹ کی عمارت سے کشمیر کاجھنڈا اتاردیاہے ۔ سرینگر سیکریٹریٹ پر اب صرف بھارت کاجھنڈا لگا ہوا ہے۔اس سے قبل سرینگر سیکریٹریٹ کی عمارت پرکشمیر بھارت دونوں کے جھنڈے لگے ہوئے تھے۔
واضح ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے تین ہفتوں سے کرفیونافذ کررکھا ہے جس کے باعث شہریوں کو خوراک اورادویات کی شدید قلت کاسامناہے جس سے بڑاانسانی بحران جنم لے سکتاہے۔