ڈی جی آئی ایس پی آرکل اہم پریس کانفرنس کریں گے

میجر جنرل آصف غفور یوم دفا ع اور یوم شہدا کے حوالے سے منعقد تقاریب کے حوالے سے بات کریں گے۔

               
September 3, 2019 · اہم خبریں, قومی
جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو

جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کل اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل آصف غفور باجوہ کل سہ پہر 3بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پریس کانفرنس میں میجر جنرل آصف غفور یوم دفا ع اور یوم شہدا کے حوالے سے منعقد تقاریب کے حوالے سے بات کریں گے اور اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات ہو گی ۔