آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو
آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کیلیے درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے، زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن جو قانونی حق ہے وہ دیا جائے، ہم نے ضیا الحق سے بھی معافی نہیں مانگی تھی۔

وکیل کا کہناتھا کہ عدالتی ریلیف ہمارا حق ہے، زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ ہسپتال نہیں پہنچا سکیں گے، اڈیالہ جیل سے ہسپتال تک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لیے زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا، یہ لوگ ایک دن پمز لے کر گئے دوسرے دن واپس جیل لے گئے، جب تک زرداری جیل میں ہیں ذاتی اٹینڈینٹ ساتھ رکھنے کی اجازت بھی دیں، ہمارے لوگ جیل کے باہراپنا خیمہ لگا لیں گے۔