قومی ٹیم کے سابق کپتان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے
قومی ٹیم کے سابق کپتان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے

مولانا صاحب کا دھرنا قبل از وقت ہے۔شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب دھرنا وقت سے پہلے در رہے ہیں، حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم  کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی حالت 70 سال سے ایسی ہی ہے، کبھی تسلسل نہیں رہا، نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے پھرغائب ہوجاتا ہے، بہتری لانے کیلیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے اس حوالے سے مصباح الحق کے پاس تین عہدے ہیں ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  سری لنکنز نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، ہم اسٹارز کے ساتھ کھیلنے گئے پھر بھی شکست ہوئی جو فکر کی بات ہے، عبدالرزاق کے بعد ہارڈ ہٹر کوئی نہیں آیا، اسی لیے کہا تھا ہمارے پاس ٹیلنٹ نہیں لیکن میری بات کو غلط لیا گیا جب کہ کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا تھا لیکن سندھ حکومت کی طرف سے مثبت تعاون نہیں ملا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاست میں آنے کے سوال پر نہ کردوں تو بعد میں آگیا تو کیا کروں گا، سیاستدان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، کبھی دل کرتا ہے سیاست میں آنا چاہیے جب ماحول دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں ابھی نہیں جب کہ حکومت کو کچھ وقت دینا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مولانا صاحب دھرنا بہت جلدی اور وقت سے پہلے کررہے ہیں،اپوزیشن کو عمران خان کو سپورٹ کرنا پڑے گا،عمران بھائی یا ان کی جگہ کوئی بھی وزیراعظم ہو ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔